بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کیلئے 13 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری
مقبوضہ بیت المقدس ( وائس آف ایشیا) قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر یہودی آباد کاروں کیلئے 13 نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔عبرانی ٹی وی کے مطابق صہیونی حکام جلد ہی الشیخ جراح سے فلسطینیوں کو نکال کر ان کی جگہ یہودی آباد کاروں کو بسانے کا عمل شروع کیا جائیگا۔عبرانی ٹی وی کے مطابق یہودی آباد کاری کے اس منصوبے کے پیچھے ایک یہودی کاروباری شخصیت کا ہاتھ ہے۔