بریگزٹ کو آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں جگہ ہے، صدر یورپی یونین
لندن(صباح نیوز)یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے بریگزٹ منصوبے کو آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں خاص جگہ ہو گی۔برسلز میں آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکار سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے بریگزٹ معاملے پر کسی بھی معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں یورپی یونین شمالی آئرلینڈ اور ریپبلک آئرلینڈ کے درمیان کسی آہنی سرحد کی مخالفت پر زور دے گا۔ڈونلڈ ٹسک اور ریپبلک آئرلینڈ کے وزیراعظم کی حتی الامکان کوشش ہے کہ کسی ڈیل کے بغیر بریگزٹ کا معاہدہ طے پا جائے۔