• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے تحصیل بار ایسوسی ایشن دیپالپور کے وفد کی ملاقات

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان کے ساتھ تحصیل بار ایسوسی ایشن دیپالپور کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیدار شامل تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ چودھری ہمایوں امتیاز اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جمیل حسین بلوچ بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔۔ فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بار اور وکلاءکو درپیش مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن