ساندہ پولیس نے 2 فروشوں کو گرفتارکرلیا،شراب برآمد
لاہور (نامہ نگار)ساندہ پولیس نے 2 منشےات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہےں۔بتایاجاتا ہے کہ ساندہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کر کے شراب فروش شہباز مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 110 لیٹر شر اب بر آمد کرلی جبکہ ساندہ پولیس نے خرم نامی منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلو 230گرام چرس برآمد کرلی اور دونوں منشےات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہےں۔