ڈی جی مانئز اینڈ منرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرذاتی حیثیت میں طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی مانئز اینڈ منرل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس جواد حسن نے مقبول احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ چونیاں زون 2 میں زرعی زمین کے اطراف سے ریت نکالی جا رہی ہے۔ ریت کے نکلنے سے زرعی زمین تباہی کا شکار ہوگی۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایاکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ زرعی زمین سے ریت نکالنے سے روک چکی ہے۔