• news

نیپال کی ویمنز بلائند کرکٹ ٹیم محبتیں سمیٹے وطن واپس روانہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پہلی انٹرنیشنل ویمنز بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کے بعد نیپال کی ویمنزبلائنڈ کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر نیپال کیلئے روانہ ہوگئی واہگہ بارڈر پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدایداران نے نیپالی ٹیم کو رخصت کیا۔ سیریز میں نیپالی ٹیم نے پاکستان ویمنز بلائنڈ ٹیم کو چار صفر (4-0) سے شکست دی تھی روانگی کے موقع پر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے چیئرمین پون بھیمرے کاکہنا تھا کہ دنیائے بلائنڈ کرکٹ میں انٹرنیشنل سطح پر نابینا خواتین کی پہلی کرکٹ سیریز کا پاکستان میںانعقاد ایک تاریخی کارنامہ ہے جس کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ نیپال میں ویمنز بلائنڈ کرکٹ ڈومیسٹک کی سطح پر گذشتہ 10 سال سے کھیلی جا رہی ہے مگر انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا تجربہ پہلی مرتبہ حاصل ہوا ہے پاکستانی بلائنڈ ٹیم ابھی سیکھنے کے مراحل سے گزررہی ہے۔ نیپالی کپتان بھاگوتی بھٹاوا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جومحبت ملی اسے ہمیشہ یاد کھیں گے لاہور،فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد مین ہمارا فقیدالمثال استقبال کیا گیا سیریزمیں کلین سوئپ کرنے پر بہت خوش ہیں پاکستانی ویمن کرکٹر بہت باصلاحیت ہیں اس سیریز سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کاموقع ملا ہے وقت کے ساتھ ساتھ حاصل ہونے والے تجربے سے مستقبل میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن