پی ایس ایل :شارجہ سٹیڈیم میں سیٹوں کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے شارجہ سٹیڈیم میں سیٹوں کی گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں تین ہزار شائقینِ کرکٹ کے لیے اضافی بندوبست کیا جا رہا ہے۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کے نائب چیئرمین ولید بخاطر کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کی توسیع کا کام پی ایس ایل میچز سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ سٹیڈیم میں فی الحال چودہ ہزار افراد کی گنجائش ہے۔شارجہ سٹیڈیم نے پی ایس ایل کے آٹھ میچز کی میزبانی کرنی ہے۔پی ایس ایل چار میں شارجہ میں کھیلے جانیوالے میچز کا آغاز بیس فروری سے ہوگا۔