قومی کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے بعد کل وطن واپس پہنچے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم کل جمعہ کی صبح وطن واپس پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے متعلق میڈیا بریفنگ دینگے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پریس کانفرنس میں اپنے اور کپتان سرفراز احمد کے درمیان جاری سرد جنگ کے حوالے سے وضاحت دینگے اور بورڈ کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے پر برقرار رکھنے جانے سے پہلے میڈیا میں کوچ اور کپتان کے حوالے سے متضاد بیانات کی مکی آرتھر وضاحت کرینگے اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کرینگے۔