• news

پی ایس ایل فور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انجرڈ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کے متبادل محمد حسنین کی منظوری مل گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل چوتھے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈیٹر کے انجرڈ ہونے والے ایمرجنگ فاسٹ باولر نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دیدی گئی ہے۔ محمد حسنین چوتھے ایڈیشن میں نسیم شاہ کی جگہ کوئٹہ گلیڈیٹر کی نمائندگی کرینگے۔ انجرڈ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا۔ محمد حسنین کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران ڈریسنگ میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھوں گا جس سے مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن