پاکستان پر ممکنہ پابندی ‘ ایف آئی ایچ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس15 مارچ کو طلب
لاہور ( لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان پر ممکنہ پابندی کا فیصلہ، ایف آئی ایچ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس مارچ میں ہوگا۔ شہبازسینئر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کا اجلاس 15 مارچ کو سوئٹزرلینڈ میں طلب کرلیا گیا ہے. اجلاس میں پاکستان کے پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پر بات ہوگی۔ اس ضمن میں شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے حکومتی فنڈز نہیں تھے۔ اجلاس میں وضاحت کریں گے پی ایچ ایف کیلئے حکومتی گرانٹ کتنی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اجلاس میں پاکستان پر کم سے کم پابندی لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرو ہاکی لیگ میں نہ جانے کا فیصلہ جان بوجھ کر نہیں بلکہ حالات کے باعث کرنا پڑا۔