راحت فتح علی کی آواز میں فلم ’’جنون عشق‘‘ کا پہلا گیت تیرا خیال مرے دل میں یوں دھڑکتا ہے ریلیز
لاہور(کلچرل رپوررٹر)گلوکار راحت فتح علی کی آواز میں فلم ’’جنون عشق‘‘ کا پہلا گیت تیرا خیال مرے دل میں یوں دھڑکتا ہے ریلیز کر دیا گیا۔مذکورہ گیت اداکار عدنان خان اور ماہی خان پر فلمبند کیاگیاہے جس کی موسیقی ایم ارشد نے ترتیب دی ہے اور کلام قتیل شفائی مرحوم کا ہے ۔فلم کی ڈائریکشن نسیم حیدرشاہ نے دی ہے اور فلمساز اصغر علی ہیں۔بتایاگیاہے کہ فلم کی شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن مکمل ہوچکی ہے اور نمائش کی تیاریاں جاری ہیں۔اس حوالے سے گلوکار راحت فتح علی خان کا کہناتھاکہ نغمے کی عمدہ شاعری اور شاندار موسیقی ترتیب دی گئی ہے ۔مجھے فلم کے مناظر نے بہت متاثرکیا ۔امید ہے کہ فلم بین بھی اسے پسند کریں گے ۔انکا کہنا چاہیے تھا کہ پاکستانی فلمی صنعت کوپروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔