• news

صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکار غیور اخترکی پانچویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکار غیور اخترکی پانچویں برسی آج ان کی رہائش گاہ جی سیون مصطفی آبادمیں منائی جائیگی۔ اس موقع پرمرحوم کے بیٹے اسامہ غیوراورحمزہ غیور انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خو انی کا اہتمام کریں گے ۔ غیور اخترنے کیرئیرکاآغازتھیٹرسے کیا۔بعدازاں ریڈیومیں ڈرامے کرنے کے بعدٹی وی ڈراموں میں ثانوی کرداراداکیے ۔ غیوراختر کو ڈرامہ سیریل ’’سوناچاندی ‘‘نے شہرت کی بلندیوںتک پہنچادیا۔مذکورہ ڈرامہ میں ان کا تکیہ کلام ’’اوہوہو‘‘زبان زدعام ہوا۔انہو ں نے اپنی فطری اداکاری کی بدولت اپنے فن کے انمٹ نقوش چھوڑے ۔انہوں نے بے شمارسٹیج ،ریڈیو،ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں لازوال اداکاری کی ۔وہ 7فروری 2014ء کوخالق حقیقی سے جاملے۔ان کے مشہورٹی وی ڈراموں میں’’ سوناچاندی ،خواجہ اینڈسن،راہیں،پت جڑ،وارث ،بائوٹرین ،عینک والا جن ،جھوک سیال ،ہواپہ رقص،فری ہٹ،گھر آیا میرا پردیسی ،افسربیکارخاص اورستارہ ‘‘شامل ہیں ۔ان کی مشہورفلموںمیں’’محبت ،اصلی تے نقلی ،ڈائریکٹ حوالدار‘‘ کے علاو ہ دیگرشامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن