نیناں سونیناں بٹ کا تیار ہونیوالا نیا گانا 10 فروری کو ریلیز ہوگا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ماڈل واداکارہ نیناں سونیناں بٹ کا تیار ہونیوالا نیا گانا’’میری ویلنٹائن ‘‘ 10 فروری کو ریلیز ہوگا نیناں سونیناں بٹ کیساتھ معروف سنگر قاسم سلیم نے بطور ہیرو کام کیا ہے اس گانا کی شوٹنگ اسلام آباد ،لاہور اور تاریخی سیرگاہ ہر ن مینار سمیت دیگر مقامات کی گئی شوٹنگ کے بعد نیناں سونیناں بٹ نے بتایا کہ 14 فروری ویلنٹائن ڈے ’’محبت کے اظہار‘‘ کا دن ہے اور ریلیز ہونیوالے نئے گانے ’’میری ویلنٹائن‘‘ بہت پسند آئیگا ۔