• news

کور کمانڈر لاہور کی ملاقات‘ شہدا کے قیمتی لہو سے امن کا سورج طلوع ہوا : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک میں قیام امن کیلئے شاندار خدمات پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انمٹ کامیابیاں سمیٹی ہیں اور ملک میں امن کا کریڈٹ پاک وطن کے بہادر سپوتوں کو جاتا ہے۔ مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرا¿ت کی نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی تاریخ عالم میں کوئی مثال موجود نہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار تاریخ میں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سنہرے حروف سے درج ہو چکا ہے۔ پاک فوج کے ساتھ قوم نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم کی عظیم قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن بحال ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افسر اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں اور پاکستانی قوم شہداءکی جرا¿ت اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ شہداءکا قیمتی لہو رائیگاں نہیں گیا بلکہ پاکستان میں امن کا سورج طلوع ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن کی بحالی سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور ترقی و خوشحالی کی منزل پائیدار امن سے ہی حاصل ہوگی۔ پاک فوج ہمارا افتخار ہے اور پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے نئے مقامات کو ڈویلپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان کو سیاحتی مقام کیلئے ڈویلپ کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈےرہ غازی خان کے علاقے مےں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے رےزارٹس کی تزئین و آرائش کا فےصلہ بھی کیا گیا۔ سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کےمپنگ سائٹس، ہپ سفاری، پےراگلائےڈنگ اور لوکل ہےرٹےج بازار بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کو صنعت کے طور پر فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سوشل مےڈےا کے ذرےعے کوہ سلےمان کے سےاحتی مقامات کی تشہےر کی جائے اور نئے سےاحتی مقامات مےں پانی، سکےورٹی اور دےگر ضروری سہولتوں کی فراہمی ےقےنی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ نئے سےاحتی مقامات پر سولر پےنل کے ذرےعے بجلی فراہم کرنے کا بھی جا ئزہ لیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن میں ملزم کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کے بارے میں خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جاسکتے۔ نئے پاکستان میں پولیس کو اپنا روایتی رویہ بدلنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس پر ڈی پی او راجن پور نے ملزم سے ناروا سلوک کرنے والے 2 کانسٹیبل معطل کر دیئے۔ عثمان بزدار نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات محمد آصف نکئی اور ایم این اے طالب حسین نکئی نے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ تحرےک انصاف قانون کی بالادستی پر ےقےن رکھتی ہے، مےرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حکومتی امور سرانجام دے رہے ہےں۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن