مومن آغا سیکرٹری اطلاعات، وقاص علی کمشنر گوجرانوالہ تعینات
لاہور( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلال احمد بٹ سیکرٹری اطلاعات پنجاب کو تبدیل کرکے چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا ہے۔ مومن آغا تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ عالمگیر احمد سیکرٹری مائز اینڈ منرل کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ عامر اعجاز ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے سیکرٹری مائز اینڈ منرل، اسد اللہ فیض کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو تبدیل کرکے ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔ وقاص علی محمود تعیناتی کے منتظر تھے کو کمشنر گوجرنوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد محمود تعیناتی کے منتظر تھے کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ میاں بہزاد عادل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔زغیم نواز تعیناتی کے منتظر تھے کو ایڈیشنل پٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔
سیکرٹری ملاقات