علی رضا عابدی قتل کیس میں ملوث مشکوک افراد ایران فرار
کراچی( وائس آف ایشیا) سابق ایم این اے علی رضا عابدی قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور واقعے میں کرائے کے قاتل استعمال کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جن کا تعلق ممکنہ طور پر لیاری گینگ وار سے تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی جس میں دو مشکوک افراد کے نمبر حاصل ہوئے تاہم دونوں مشکوک افراد کے ایران فرار ہونے کی اطلاع ہے۔
ایران، فرار