محمود الرشید کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرنے والے 3 پولیس اہلکار برخاست
لاہور(نامہ نگار) پنجاب کے صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے تےنوں پولیس اہلکاروں کو انکوائری کے بعد نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ صوبائی وزیر کے بیٹے میاں حسن اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف پولیس اہلکاروں کے اغواءکا مقدمہ درج کےا گےا تھا۔ مقدمہ پولےس اہلکار ندیم کے بیان پر تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ہواتھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے تین اہلکاروں ندیم، عثمان اور عثمان مشتاق کو اغوا ءکیا تھا۔ پولےس حکام نے انکوائری مےں قصور وار ہونے پر تینوں پولےس اہلکاروں ندیم، عثمان اور عثمان مشتاق کو نوکری سے برخاست کردیا ۔
برخاست