وسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر مذمتی قرارداد
پنجاب اسمبلی : یوسف رضا گیلانی کوبیرون ملک جانے سے روکے جانے پر مذمتی گداگری میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع
لاہور (نامہ نگار+صباح نیوز+این این آئی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ قرارداد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور مخدوم سید عثمان محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔علاوہ ازیں گداگری میں روز بروز اضافے کے خلاف قراردادبھی جمع کر ائی گئی۔ رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا ہے لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ضرورت کے مطابق قوانین میں ترمیم کی جائے۔
قرارداد