• news

سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دینگے‘ عمران‘ امریکی بزنس کونسل وفد کی ملاقات‘ حکومتی پالیسی پر اظہار اعتماد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی، چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف،سیکرٹریری خارجہ تہمینہ جنجوعہ و دیگر افسران شریک ہوئے ، اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں ہونے والی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ) اور مستقبل قریب میں مختلف ممالک خصوصاً دوست ممالک کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم متوقع سرمایہ کاری کا جائزہ لےا گےا ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے پہلے پانچ مہینوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی براہِ راست سرمایہ کاری کی گئی۔ اس کے مقابلے میں سابقہ حکومت کے دور اقتدار میں اسی مدت میں ہونے والی سرمایہ کاری محض چار سو چھبیس ملین رہی۔ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دگنی سرمایہ کاری بیرونی دنیا کی کاروباری برادری اور حکومتوں کا نئے پاکستان کی حکومت اور حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ اجلاس میں پاکستان کے دوست ممالک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ملائشیا کی جانب سے اب تک کی جانے والی اور متوقع سرمایہ کاری پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی،سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے مےں بتاےا گےا ، بورڈ آف انویسمنٹ انڈسٹرئیل کوآپریشن یونٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ ہاو¿سنگ، ٹورازم، اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کے اندرسرمایہ کاری کرنے میں سہولت کاری کے لئے سپیشل یونٹ قائم کیے جا چکے ہیں۔ تمام وزارتوں میں سرمایہ کاری سے متعلقہ امور کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری لیول کے افسران کو ذمہ داریاں سونپنے کی تجویز پےش ہوئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ معیشت کے استحکام کے لئے بیرونی سرمایہ کاری اور خصوصاً ٹیکنالوجی ٹرانسفر اہم ہے۔ اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے گی درےں اثناامریکن بزنس کونسل پاکستان کے وفد نے وزےراعظم سے ملاقات کی ، وفد کی جانب سے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار. کےا گےا وفد کے اراکین نے کہا کہ ایز آف ٹریول ٹو پاکستان اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے ضمن میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد ملک میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور بزنس کو ممکن بنانا ہے۔ ان پالیسیوں سے ملک میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، غربت میں کمی آئے گی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے ،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا بے پناہ پوٹینشل ہے۔ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جو موجودہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی۔وفد میں معروف امریکی اور بین الاقوامی سر مایہ کار کمپنیز کے نمائندے شامل تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم اتوار کو ایک روزہ دورہ پر دبئی جائیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران کو دورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریںگے جبکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنائے جانے پر ایک بار پھر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ وزارت ریلوے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن