ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں 70ارب کی کرپشن ہوئی: مراد سعید‘سی پیک کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے: احسن اقبال
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام تعمیراتی منصوبات میں کی گئی کرپشن کو سامنے لایا جائے گا اور لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائیگا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملتان سکھر موٹروے کی تعمیر کیلئے 2 سو 59 روپے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔ بعد ازاں مالیاتی بدانتظامی کی وجہ سے اس کی لاگت 2 سو 92 ارب تک جا پہنچی جس کی وجہ سے منصوبے کو شدید نقصان پہنچا ن لیگ نے مصنوبے کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دیئے تھے جس کی وجہ سے قوم کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا ہوا مراد سعید نے الزام عائید کیا کہ احسن اقبال جاوید صادق اور شریف برادران اس منصوبے میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ بلاتفریق احتساب کی مدد سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لیا جائیگا ہم پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت میں کی گئی کرپشن جلد بے نقاب کریں گے مراد سعید نے کہا کہ میں جلد اس حوالے سے تفصیلات سامنے لا¶ں گا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کس طریقے سے رقم لاڑکانہ منتقل کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کے وزیراعظم کے وعدے کو جلد پورا کیا جائیگا۔ مراد سعد نے کہا کہ احسن اقبال نے ایک مڈل مین کے ذریعے قومی خزانے کو 60 سے 70 ارپ روپے کا نقصان پہنچایا احسن اقبال اور شریف برادران اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں وزیر مواصلات نے الزام عائد کیا کہ جس کمپنی نے احسن اقبال سے ملکر ایم او یو سائن کیا اسی کو نیلامی کا ٹھیکہ دیا 259 ارب کے پی سی ون بنایا گیا ایم او یو کے مطابق جولائی 2013ءمیں اہم فیصلے کئے جو صرف کمیشن کا حصہ تھے مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال کے خلاف تمام شواہد میرے پاس موجود ہیں لیکن جب معاملہ نیب نے اٹھایا تو ہم اس سے پیچھے ہٹ گئے۔ سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی داخلہ احسن اقبال نے مراد سعید کے الزامات کی شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر مواصلات نے ایک بے بنیاد پریس کانفرننس کرکے ایک بار پھر پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے اس سے پہلے ان کے لیڈر عمران خان بھی سی پیک کیخلاف مسلسل زہر اگلتے رہے اور اس منصوبے پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے رہے حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ سی پیک جیسے قومی منصوبے کو متنازعہ بنانے ے گریز کرے اس شرانگیز پراپیگنڈے کی نہ صرف مذمت کرتا ہوں بلکہ اسے حکومت کا دیوالیہ پن قرار دیتا ہوں افسوس یہ ہے کہ انہیں اور کچھ نہیں ملا تو سی پیک جیسے منصوبوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کر دیا اس حوالے سے کسی قسم کا شرانگیز پراپیگنڈے کا مقصد ہمارے دوست چین کو بھی کسی تنازعہ میں دھکیلتا اور گھسیٹنا ہے پاکستان اور چین کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے احسن اقبال نے کہا کہ مراد سعید قومی اسمبلی کے اندر بھی عمران خان کے فرنٹ مین بن کے ہر وقت آگ لگانے کے چکر میں رہتے ہیں۔ اس حوالے سے تمام تفصیلات جلد قوم کے سامنے پیش کریں گے تاکہ لوگ خود فیصلہ کر سکیں کہ کون اس وقت پاکستان کے ساتھ دشمنی کر رہا ہے۔
مراد/احسن