• news

باغبانپورہ : استاد کے مبینہ تشدد سے مدرسے کا سات سالہ طالب علم جاں بحق

لاہور (نمائندہ خصوصی) باغبانپورہ کے علاقہ میں مبینہ تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ورثاءنے واقعہ کیخلاف احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین نے الزام لگایا کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں مقامی مدرسے میں زیر تعلیم سات سالہ محمد جنید کو قاری فیض الرحمن نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر اس کی حالت غیر ہو گئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ جنید کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ سات سالہ محمد جنید لالہ موسیٰ کا رہائشی تھا اور باغبانپورہ کے مقامی مدرسہ میں زیر تعلیم تھا۔ اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے پریس کلبکے سامنے میت رکھ کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین کہ انصاف کی یقین دہانی پرمنتشر کر دیا۔ تاہم جاں بحق بچے کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہے۔ ادھر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے باغبانپورہ میں استاد کے مبینہ تشدد سے 7 سالہ طالب علم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور کہا جاں بحق بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے۔
طالبعلم جاں بحق/وزیراعلیٰ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن