گوادر سی پیک سمندری راستوں کی حفاظت ناگزیر‘ وائس ایڈمرل امجد خان‘ کراچی میں کثیر الملکی بحری مشقیں شروع
کراچی (این این آئی) پاک بحریہ کی چھٹی کثیرملکی امن مشقوں کا آغاز ہوگیاہے ، پاکستان سمیت 46ممالک کی بحری افواج عسکری اثاثوں سمیت مشقوں میں شریک ہیں ، کمانڈرپاکستان فلیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں گوادر پورٹ اورسی پیک سمندری راستوں کی حفاظت کرنا ہے۔ پروقارتقریب کے آغازمیں پرچم کشائی کی گئی اور چھیالیس ممالک کے جھنڈے لہرائے گئے، کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دوہزارسات سے پاک بحریہ مشقوں کی میزبانی کررہی ہے، امن مشقوں میں آرمی، پاک فضائیہ بھی شریک ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مشق علاقائی بحری امن واستحکا م کی ضامن ہیں اور یہ مشق میری ٹائم تحفظ کے فروغ کے لئے اہم ہیں۔کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجدخان نیازی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اوراقتصادی سرگرمیوں کے لئے سمندری حدود کا تحفظ ناگزیر ہے، بحری تجارتی راستوں کو درپیش خطرات سے نمٹنا ہو گا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مزید کہا کہ ہمیں گوادر پورٹ اورسی پیک سمندری راستوں کی حفاظت کرنا ہے۔ اس دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے مشقوں میں حصہ لینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جدید دور کا تقاضا یہ ہے کہ مل کر مقابلے کئے جائیں۔
مشقیں