• news

سندھ ہائی کورٹ کا بینظیرمیڈیکل کالج کی پرانی 100 نشستیں بحال کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے بینظیرمیڈیکل کالج لیاری کی پرانی 100 نشستیں بحال کرنے اور حکومت سندھ کو3 ماہ میں کالج میں اساتذہ، سٹاف مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں بینظیرمیڈیکل کالج لیاری کی 50 فیصد نشستیں کم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بینظیرمیڈیکل کالج لیاری کی پرانی 100 نشستیں بحال کرنے اور حکومت سندھ کو3 ماہ میں کالج میں اساتذہ، سٹاف مکمل کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے سندھ حکومت کے پاس موجود سمریز15 دن میں منظورکرنے اور پی ایم ڈی سی کولیاری کالج کی نئی فیکلٹی رجسٹرکرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کالج کو اپنا سمجھ کر چلائیں۔

ای پیپر-دی نیشن