• news

پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو جرمانہ کی رقم ادا کر دی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں کیس ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو بطور جرمانہ رقم ادا کر دی۔ پی سی بی نے دوطرفہ سیریز کے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی بورڈ کے خلاف 70 ملین ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ خلاف آنے پر جرمانے کی رقم ادا کی جانی تھی۔پی سی بی نے جرمانے کے 20 کروڑ روپے میں سے 60 فیصد ادائیگی کر دی جبکہ باقی 40 فیصد اخراجات بھارتی بورڈ خود برداشت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن