• news

فنڈز کی عدم دستیابی سے ملک کے امیج کو نقصان ہو رہا ہے:شہباز سینئر

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی سے ملک کے امیج کو نقصان ہو رہا ہے۔وہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کوئی بھی ہو فنڈز جاری ہونے چاہئیں۔فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث متعدد ایونٹس میں حصہ لینے کے حوالے سے کھلاڑیوں کو اکثر و بیشتر غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ استعفیٰ حل نہیں۔ سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اولمپئین جھوٹ نہیں سچ بولیں۔ خواہش اور کوشش رہی کہ پاکستان ہاکی کی بین الاقوامی سطح پر عزت ہو۔ارجنٹائن کے دورے پر 2 کروڑ روپے کا خرچہ آنا تھا‘یہی وجہ تھی کہ فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث پرو ہاکی لیگ میں شرکت نہیں کرسکے۔ کوشش ہے قومی ٹیم پر کوئی پابندی اور جرمانہ عائد نہ ہو۔میں بحیثیت پاکستان ہاکی فیڈریشن سیکرٹری جنرل اور ایگزیگٹیو ممبر انٹر نیشنل آف ہاکی کے پلیٹ فارم سے آوازاٹھاؤنگا۔سپر ہاکی لیگ کیلئے بارہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔لیکن ہمارے اس اتنے وسائل نہیں ہیں۔اگر سپانسرز غیر ملکی کھلاڑیوں کا خرچہ اٹھائیں تو وہ پاکستان آ سکتے ہیں۔جب تک حکومت فنڈز نہیں دیتی کوئی بھی ادارہ ترقی نہیں کرسکتا۔ مختلف شہروں میںچار ہاکی سینٹر بناکر دیے جائیںتاکہ ٹیلنٹ قومی ہاکی ٹیم کو مہیا ہوسکے۔ ہاکی لیگ میں انڈر 21 لڑکوں کو رکھا جائے گاجبکہ فٹنس ہر کھلاڑی کیلئے لازمی ہے۔ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس عالمی معیار کی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن