• news

سیالکوٹ کے نعمان بٹ پی سی بی گورننگ بورڈ کے ممبر بن گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن کی حیثیت سے ملکی کرکٹ کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا۔ سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن میں بھی کھیل کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرونگا۔ نعمان بٹ سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتنے کے بعد پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنے ہیں۔ انکی کامیابی سے پی سی بی گورننگ بورڈ میں سیالکوٹ ریجن کو 8 اگست 2020 تک گورننگ بورڈ میں نمائندگی مل گئی ہے۔محمد نعمان بٹ صدر جبکہ نعیم خان سیکرٹری سیالکوٹ ریجن منتخب ہوگئے، کرکٹ بورڈ نے نعمان بٹ کی کامیابی اور گورننگ بورڈ کے رکن کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئندہ اجلاس میں سیالکوٹ ریجن گورننگ بورڈ میں نمائندگی کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن