• news

العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت پر تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(آئی این پی )العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیاد سزا معطلی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو بھی نوٹس جاری، 12 فروری کو جواب طلب۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف طبی بنیاد پر درخواست ضمانت کی تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کی ہے۔عدالت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پٹیشنر کے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ پنجاب حکومت کی سفارش پر بنایا گیا۔ پنجاب حکومت اس درخواست میں فریق نہیں مگر نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 فروری کو جواب طلب کر لی ہے۔عدالت نے فریقین کومیڈیکل رپورٹس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا ، مزید کیس کی سماعت 12 کو ہو گی۔

العزیزیہ ریفرنس

ای پیپر-دی نیشن