• news

نیو یارک کی شاہراہ قائداعظم سے منسوب باقاعدہ افتتاح، پاکستان زندہ باد کے نعرے

نیو یارک (نیوز ڈیسک) امریکا کے شہر نیو یارک سٹی میں بروکلین کی ایک شاہراہ کے مصروف حصے کو پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام کر دیا گیا۔ بروکلین کی شاہراہ کو دسمبر 2018ءمیں محمد علی جناح سے منسوب کر دیا گیا تھا اور اب جس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ کوئی آئس لینڈ ایونیو کو بانی پاکستان سے منسوب کر کے محمد علی جناح وے کا نام دینے کا فیصلہ 26 دسمبر کو نیو یارک سٹی کے کونسل میں ایک قرار داد کے ذریعے کیا گیا تھا، جہاں پاکستانی برادری کی اکثریت رہائش پذیر ہے۔ پاکستانی امریکی یوتھ آرگنائزیشن اور پاکستانی برادری کی برسوں کی محنت اور لابنگ کے نتیجے میں سٹی کونسل نے یہ فیصلہ کیا تھا۔ محمد علی جناح وے کا افتتاح کرنے والے سٹی کونسل کے رکن جمائے ولیمز نے کونسل میں اس حوالے سے قرار داد پیش کی تھی جبکہ افتتاحی تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ امریکی شہری بھی موجود تھے، جہاں سبز پرچم کی بہار تھی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔ نیو یارک میں پاکستانی قونصل جنرل نعیم اقبال چیمہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ سنی کونسل کے رکن جمانے ولیمز نے کہا کہ یہ ان کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستانی برادری کی خدمت اور ایونیو کا نیا نام دینے کے افتتاح کا موقع ملا۔
جناح سٹریٹ

ای پیپر-دی نیشن