سیشن کورٹ لاہور کے باہر نامعلوم افراد نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کرنیوالے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
لاہور(نمائندہ خصوصی+اپنے نامہ نگار سے)سیشن کورٹ کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سواروںنے ایک ماہ قبل شادی کرنے والے پیشی پرآئے 30سالہ شخص بلال عظیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ موقع پرموجودافرادنے زمین پرلیٹ کرجانیں بچائیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرجائے وقوعہ کوگھیرے میںلے کرگولیوں کے خول اوردیگر شواہدقبضے میںلے لیے جبکہ لاش کوپورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی۔ سیشن کورٹ کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروںنے سکیورٹی پر مامورپولیس اہلکاروںکی موجودگی میںاندھادھند فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق بلال نے ایک ماہ قبل پسندکی شادی کی تھی جبکہ لڑکی کے والدین نے بلال پرتھانہ مغلپورہ میںاغوا کامقدمہ درج کرارکھاتھا۔عدالت میںبلال عظیم کی عبوری درخواست ضمانت کی سماعت تھی جس کیلئے وہ پیشی پرآیاتھا۔ سیشن جج لاہور خالد نوازنے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔جج نے ملزموںکو فوری گرفتارکرنے کاحکم دیتے ہوئے سیشن کورٹ کی سکیورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چند ماہ پہلے بھی سیشن کورٹ میں فائرنگ کاواقعہ پیش آیاتھا۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دروازے پر فائرنگ کی گئی مگر پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کیوں نہیں کی۔قتل کا مقدمہ پستول کے بھتیجے حارث کے بیان پر تھانہ اسلام پورہ میں درج کر لیا گیا مقدمہ میں عدنان اور کاشف کو نامزد کیا گیا ہے۔
سیشن کورٹ/قتل