میمو گیٹ سکینڈل‘ سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ چودہ فروری کو سماعت کریگا
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے میمو گیٹ سکینڈل کیس میں نیا بینچ تشکیل دے دیا ،چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ 14 فروری کو سماعت کرے گا، عدالت نے اس اہم کیس کی سماعت کےلئے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور پراسیکیوٹر جنرل نیب ،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں ، یاد رہے کہ دسمبر 2011 میں سابق وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار سمیت 14 افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،سپریم کورٹ نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی کے لیے حکومت پاکستان کو ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔
میموگیٹ