مومن آغا سیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج بھی رہیگا
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق مومن آغا سیکرٹری اطلاعات پنجاب کو تبدیل کرکے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج بھی رہے گا۔ ظفر اقبال سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ محمد محمود سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کو تبدیل کرکے سیکرٹری سکولز تعینات کیا گیا ہے۔ محمود حسن کمشنر سوگودھا ڈویژن کو تبدیل کرکے ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔
تعینات