دبئی: وزیراعظم آج سربراہ اجلاس میں شرکت، آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کرینگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر دبئی پہنچ گئے وہ عرب اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ آج آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹینا لاگراڈ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں میں ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کی شرائط پر بات چیت ہوتی رہی ہے۔ پاکستان ریونیو اور خسارہ جیسے اہم امور پر مالیاتی ادارہ کی طرف سے اہداف میں نرمی چاہتا ہے۔ ذرائع نے بتایا اسد عمر دبئی میں عالمی مالیاتی ادارہ کی سربراہ کے ساتھ پاکستان کیلئے پروگرام پر بات کریں گے اور ان سے مشن کو دوبارہ پاکستان بھیجنے کیلئے کہیں گے تاکہ پروگرام کو حتمی شکل دی جاسکے۔ وہ ایم ڈی کو منی بجٹ کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ پروگرام لینے کی جلدی نہیں ہے۔ جون تک کی مالی ضروریات پوری ہیں۔ صباح نیوز کے مطابق وزیراعظم ساتویں عالمی گورنمنٹ سررباہ اجلاس میں شرکت کیلئے آج اتوار کو دبئی کا ایک روزہ دورہ کریں گے دفتر خارجہ کے مطابق وہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم سربراہ اجلاس میں اپنے کلیدی خطاب میں مضبوط اور خوشحال پاکستان کے اپنے ویژن کو اجاگر کریں گے وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ مزید براں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان آج دبئی میں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹان وگارڈ سے ملقات کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا آئی ایم ایف کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا اور بیل آ¶ٹ پیکیج کے حوالے سے بات چیت ہوگی لیکن ہم چاہتے ہیں یہ پاکستان کا آخری بیل آ¶ٹ پیکیج ہو وفاقی وزیر نے کہا آئی ایم ایف سے ڈیل کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس ڈیل سے جڑی شرائط مسئلہ ہیں ہمیں ایسی شرائط نہیں چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے ہمیں ایسی ڈیل چاہئے جو قلیل مدت میں ہماری مدد کرے اور طویل مدتی ترقیاتی اہداف متاثر نہ ہوں ۔
آئی ایم ایف ملاقات