شیخ رشید کے مسئلہ سے لا علم،ہر کام رولز کے مطابق، ڈکٹیشن نہیں لوں گا، سپیکر قومی اسمبلی
صوابی (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ شیخ رشید کی اپنی سیاسی جماعت اور ان کی اپنی مرضی ہے وہ کچھ بھی کہیں لیکن میں قومی اسمبلی کے معاملات چلانے کیلئے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا اسد قیصر نے صوابی میں ڈسٹرکٹ جیل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی میڈیا سے گفتگو میں جب ممبر پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کے معاملہ پر شیخ رشید کے بیان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی اپنی مرضی ہے اور ان کی اپنی پارٹی ہے وہ کچھ بھی کہیں لیکن میں اپنی پارٹی کے اصولوں کے مطابق چلوں گا شیخ رشید کو کیا مسئلہ ہے نہیں جانتا میں نے جو بھی کام کرنا ہے وہ اسمبلی رولز کے مطابق کرنا ہے اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا تمام معاملات پر وزیراعظم عمران خان سے بات کروں گا۔
سپیکر