• news

اقوام متحدہ کشمیریوں فلسطینیوں کو حق دلانے میں ناکام ہو چکی : نیول چیف

کراچی (نیوز رپورٹر+ اے این این) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو حق دلانے می ناکام ہو چکی ہے کراچی میں انٹرنیشن میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشق 2019ءمیں 45 ممالک شریک ہوئے اور مشرق اور مغرب کی بحریہ جمع ہوئی ہیں دنیا کی 90 فیصد تجارت سمندر سے ہوتی ہے جس کیلئے سمندر میں امن قائم کرنا ضروری ہے تاہم سمندر میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک زمین پرامن نہ ہو پاکستان سمندر میں قیام امن کیلئے عالمی اتحاد کا حصہ ہے پاک بحریہ نے انسداد دہشتگردی اور بحری قزاقی کے خلاف متعدد آپریشن کئے ہیں جبکہ ریجنل میری ٹائم آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں دنیا کے تمام شورش زدہ ممالک صرف اسلامی ہیں جن میں مصر شام افغانستان اور سوڈان شامل ہیں کیا اسلامی ملکوں میں عدم استحکام کسی منصوبے کا حصہ ہے؟ بین الریاستی دہشتگردی نے ریاستوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ایسے میں یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا اقوام متحدہ اپنی اہمیت کھو چکی ہے اس کا جواب ہے جی ہاں اقوام متحدہ واقعی اپنی اہمیت کھو چکی ہے ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ سی پیک ایک معاشی اور تجارتی منصوبہ ہے اس کے فوجی مقاصد نہیں ہیں گوادر کا نیول بیس پاکستان افواج کا ہے کراچی کی طرح گوادر پربھی دوست ممالک کے بحری جہاز بھی آ سکتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے پر امن سمندر ناگزیر جبکہ بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ وہ پاک بحریہ کی مشق امن 19 20کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔کانفرنس تین روز جاری رہے گی کثیرالملکی مشق امن 2019ءمیں شریک ممالک کے مندوبین بھی تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ صدر پاکستان نے کہا کہ علاقائی اور غیر علاقائی بحری قوتوں کی موجودگی سے بحر ہند کی اہمیت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بلیو اکانومی اور بحری وسائل کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ امر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ بحرہنددنیا بھر کے لئے خوراک، میری ٹائم نقل وحمل اور توانائی کی سپلائی کا اہم راستہ ہے اور اس خطے میں موجود بڑی قوتوں کی یہاں موجودگی موجودہ پیچیدہ سکیورٹی ماحول میں اس کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔ خطے کا اہم ملک ہونے کے حیثیت سے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مل جل کر کام کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے کی عوام کے لئے امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔گوادر بندرگاہ پر کام جاری ہے جو جلد دنیا کے اہم پورٹ کے طور پر سامنے آئے گی۔ واشگاف الفاظ میں کہا کہ گوادر بندرگاہ پاک بحریہ کے پاس ہے، وہاں نیول بیس صرف پاک بحریہ کا ہے اور چین گوادر میں نیول بیس قائم نہیں کررہا ۔ پاکستان ہمیشہ سے عالمی میری ٹائم تعاون کا خواہاں رہا ہے اور کمبائنڈ میری ٹائم ٹاسک فورس150 اور151 کا اولین رکن ہونے کے ناطے افرادی قوت اور مادی معاونت کے حوالے سے ان کمبائنڈ فورسز میں سب سے زیادہ اعانت کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مشق میں تمام ممالک 'امن کے لیے متحد' ہونے کے ایک عزم کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ پاک بحریہ عزم کا ثبوت ہے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکٹر کی آگاہی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آ میری ٹائم افیئرز اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پاک بحریہ نے انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف متعدد آپریشن ہیں جبکہ ریجنل میری ٹائم آپریشن بھی کئے جا رہے ہیں خطبہ استقبالیہ میں ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) سید خاور علی شاہ نے انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے مقاصد کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔
صدر علوی

ای پیپر-دی نیشن