• news

جسٹس آصف سعید کی زیرصدارت اجلاس‘ لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواءمقدمات کے جلد فیصلوں پر تبادلہ خیال

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت لاہور ہائی کورٹ میں اہم اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان, سینیر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد فرخ عرفان خان، جسٹس محمد امین الدین خان اور جسٹس محمد امیر بھٹی سمیت عدالت عالیہ لاہور کے دیگر جج صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں زیر التواءمقدمات کے جلد فیصلوں کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل ترتیب دینے پر مشاورت کی گئی۔لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور جسٹس مامون رشید شیخ نے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ میٹنگ ہال پہنچنے پر چیف جسٹس نے جج صاحبان سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔
اجلاس چیف جسٹس

ای پیپر-دی نیشن