اچکزئی کی فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ (آن لائن ) پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے مولانا فضل الرحمان نے اہم ملاقات کی ملک کی موجودہ سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ایک ایسی حکومت کو مسلط کیا ہے جو ہر معاملے پر یوٹرن لیتی ہے ملک کی معیشت کو کمزور کیا گیا اور ملکی معاملات پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے معاملات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر موجودہ حکومت کے خلاف اپنا کردار ادا کریں جمعیت علماءاسلام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میںجب تک غیر جمہوری قوتوں کا راستہ بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائے گی اور اس کیلئے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ جمہوری قوتوں کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
فضل الرحمنٰ