• news

نوازشریف کا علاج میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق ہونا چاہئے: ذاتی معالج کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو خط

لاہور(نیوزرپورٹر)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے ان کے علاج کو جاری رکھنے کا نیا مطالبہ کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی نواز شریف کی صحت سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد ہونا چاہئے ڈاکٹر عدنان نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کا بورڈ سفارشات کے مطابق علاج کیا جائے، نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق ہے ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہو چکی ہے اس وجہ سے متعلقہ حکام معاملے کی حساسیت کو سمجھنا چاہئے ،۔ دل کے عارضہ میں لاحق مریض کو علاج کی مسلسل ضرورت ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عدنان

ای پیپر-دی نیشن