• news

راولپنڈی:آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 ہلاکتیں : ذمہ دار ریسکیو اہلکار، بالائی منزل پر جانے سے کتراتے رہے : رپورٹ

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے ایک مکان میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4خواتین کے جاں بحق ہونے کے معاملے کی ضلعی انتظامیہ کی انکوائری رپورٹ میں ہلاکت کا ذمہ دار ریسکیو اہلکاروں کو قرار دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے 21 منٹ بعد دو گاڑیاں آگ بجھانے کےلئے جائے حادثہ پہنچیں، تاہم پانی 10 منٹ میں ہی ختم ہو گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ریسکیو کا عملہ مکان کی بالائی منزل پر نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے دلہن سمیت چاروں لڑکیاں بالائی منزل پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو اہلکار

ای پیپر-دی نیشن