لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی : پی ایس ایل میچز کے دوران صفائی پلان مرتب
لاہور (نمائندہ سپورٹس) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے صفائی پلان مرتب کر لیا جس کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے 300 سے زائد ورکرز 3شفٹوں میں قذافی سٹیڈیم کے اندرونی اور بیرونی حصے کی صفائی ستھرائی پر معمور رہیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی سینئر انتظامیہ بھی پی ایس ایل کے دوران خصوصی صفائی مانیٹرنگ کرے گی۔اس سلسلے میں افسران کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمے کی 19 سے زائد مشینری جن میں مکینیکل سویپر، واشر، لوڈر، ڈمپرز، واٹر باوضر، منی ڈمپرز پی ایس ایل میچز کے حوالے سے خصوصی حصہ لیں گے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران محکمے کی جانب سے خصوصی صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آنے والے تمام کرکٹ کے شائقین میں سٹیڈیم کو صاف رکھنے اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کرنے پر شعور اجاگر کیا جائے گا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے اس حوالے سے خصوصی اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔ شائقین سے خصوصی اپیل ہے کہ میچزز کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر کوڑا کرکٹ ہر گز مت پھینکیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔