• news

کار چوری کیس، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 16 ماہ قید و جرمانے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی عدالت نے کار چوری کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 16 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر زمان نے کیس کی سماعت کی ملزم کے خلاف تھانہ نواب ٹائون میں کار چوری کا مقدمہ درج تھا ملزم سے مال مسروقہ کار برآمد کر لی گئی عدالت نے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم پروریز مسیح کو 16 ماہ قید اور 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن