• news

لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی

لاہور (اے این این)لاہور ہا ئیکورٹ میں سال 2019 میں زیر التوا مختلف نوعیت کے مقدمات کی تعداد 50ہزار سے زائد ہے۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ضمانت قبل ازگرفتاری کی 7ہزار 4سو سے زاید درخواستیں التوا کا شکار ہیں۔ سیشن کورٹ سے سزا کے خلاف اپیلوں کی تعداد 5 ہزار 7سو سے زائد جبکہ ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں کی تعداد 7ہزار 3 سو سے زائد ہے۔ بینکنگ مقدمات سے متعلق 5ہزار سے زائد درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جاچکی ہیں۔ رجسٹرار آفس سے اعتراض لگائے جانے والے زیر التوا کیسز کی تعداد 20ہزار سے زائد ہو گی ہے ۔ فوجداری مقدمات کی تعداد 7ہزار 3 سوجبکہ سول مقدمات کی تعداد 7ہزار 2 سو زائد ہے۔ سماعت میں توسیع کی مہلت کے لیے 4ہزار 4 سو سے 56 درخواستیں دائر ہوئیں ۔ سال 2018میں 1لاکھ 65 ہزار سے زاید کیسز التوا کا شکار تھے۔

ای پیپر-دی نیشن