• news

میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ 4 گواہوں کے بیانات ریکارڈ، علی ظفر طلب

لاہور( اپنے نامہ نگار سے )سیشن عدالت میں اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی گئی۔فاضل عدالت نے میشا شفیع کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے گلوکار علی ظفر کو 2 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔گذشتہ روز چار گواہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ واضح رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن