قوم عمران سے2010 کے اربوں کے سیلاب فند کا حساب لے گی:احسن اقبال
نارووال(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیراور مسلم لیگی رہنماء احسن اقبال چوہدری نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیلکٹیڈ وزیر اعظم نے جو جارحانہ رویہ اپنایا ہے اپوزیشن اس کی پرزور مذمت کرتی ہے لگتا ہے عمران خان اپنے آپ کو شہنشاہ معظم سمجھتے ہیں ان سے کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے تو آگ بھگولہ ہوجاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ خان صاحب پارلیمنٹ آپ کے بنی گالا کی قصیدہ گاہ کلب نہیںپارلیمنٹ 21کروڑ عوام کے مینڈیٹ سے منتخب ہوئی ہے اور اس میں جو اپوزیشن ہے وہ بھی عوام کے مینڈیٹ سے آئی ہے آپ کو پارلیمنٹ میں تنقید کا سامنا کرنا پڑے گااحسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن آپ سے آپ کی نااہل اور ناکامیوں کا سوال پوچھے گی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن آپ کے وزیروں کی طرح ہاتھ باندھے آپ کے سامنے کھڑی رہے گی تو یہ آپ کی بھول ہے اپوزیشن کو آپ نہ دھمکا سکتے ہیں اور نہ ہی دھونس دے سکتے ہیں اپوزیشن اپنا آزادنہ طور پر کردار ادا کرتی رہے گی ،سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے بقول ہم نے روزانہ ساڑھے ساتھ ارب روپے روزانہ قرضہ لیتے رہے ہیں لیکن ریکارڈ میں بات ہے کہ آپ صرف پچھلے چھ ماہ میں روزانہ پندرہ سو ارب قرضہ لے رہے ہیں ہم نے قرضے لیکر بارہ ہزاہ میگا واٹ بجلی کے منصوبے ،ساڑھے سترہ سو میٹر موٹر ویزے اور سی پیک جیسے منصوبے بنائے اور آپ نے دوگنا زائد قرضے لیکر نئے پاکستان میں ایک بھی اینٹ لگائی ہے ؟عوام کو مہنگائی اور بے روز گاری اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں ملا، انہوں نے کہا کہ کہ اپوزیشن این آر او نہیں مانگ رہی بلکہ این آر تو آپ علیمہ خان کو دے چکے اور وہ وقت بھی آئے گا جب قوم کو پتہ چلے گا کہ سب سے بڑی منی لانڈرنگ آپ نے چندے کے نام پر کی قوم آپ سے پوچھے گی کہ2010میں آپ نے جو سیلاب فنڈز کے نام پر جو اربوں روپے لیے تھے وہ کہاں ہیں ان پیسوں سے کتنے گھر بنے اور کیا کسانوں کو کھاد بیج ملے اور یہ بھی پتہ چلے گا کہ ان کا ٹھیکہ کس کو دیا؟