مصطفیٰ آباد: گھریلو ناچاقی پر لڑکی نے نہر میں کود کر خود کشی کر لی، نعش نہ مل سکی
قصور، للیانی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) قصور کے نواح مصطفیٰ آباد میں گھریلو ناچاقی سے تنگ لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔دفتوکی رہائشی آسیہ بی بی کا اپنے گھر میں آئے روز گھر میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا پولیس تھانہ مصظفے آباد نے ضابطے کی کارروائی کرلی ۔دفتوہ کے رہائشی ملک منظور احمد کی بیوی ن (ش) کے گھریلو حالات سے تنگ آ کر للیانی نہر میں کود گئی واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ریسکیو اہلکار نعش تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔