• news

لاہور: تجاوزات ختم کروانے کا آپریشن سست روی کا شکار ہونے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات ختم کروانے کا آپریشن سست روی کا شکار ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ سال تجاوزات کے خلاف بڑی تیزی سے آپریشن جاری تھا۔ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات ختم کروانے کے لیے کاروائیاں نہیں کی جارہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن