لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ نوشی کیخلاف درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میںتعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ نوشی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود تعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ کی فروخت اور سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں عدالتی حکم کے مطابق موثر اقدامات نہیں کئے۔فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ تعلیمی اداروں کی حدود میں سگریٹ نوشی پر پابندی پر مکمل عمل کروائے ۔