ہائیکورٹ نے افتخار چودھری کے داماد کے وارنٹ معطل کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضیٰ امجد کو اشتہاری قرار دینے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔ دو رکنی بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ امجد کو اشتہاری قرار دینے کا حکم اور وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر بیان دینے کو تیار نہیں ہے کہ پیشی پر مرتضیٰ امجد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق نیب کی جانب سے مقدمہ کو تاخیر کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔