9 سبزیوں کی قیمت میں 13، 16پھلوں کے نرخوں میں 37 روپے ریکارڈ اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے پرچون سطح پر 9سبزیوں کی قیمت میں 16روپے ،13پھلوں کی قیمت میں 37روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق سبزیوںمیں ایک کلو لہسن دیسی کی قیمت 6روپے اضافے سے 96 ہو گئی۔کریلے کی قیمت 16 روپے اضافے سے 126،لہسن چائنہ10 روپے اضافے سے 136،ادرک تھائی لینڈ 5روپے اضافے سے 146 ،بینگن 10روپے اضافے سے 42،سبز مرچ 10روپے اضافے سے 74، شملہ مرچ 11روپے اضافے سے 96،اروی 6روپے اضافے سے 53،بھنڈی 5روپے اضافے سے 131ہو گئی۔پھلوں میںایک کلو سیب امری کی قیمت 2روپے اضافے سے 91روپے،کیلا اول درجن کی قیمت ایک روپے اضافے سے 67روپے،مسمی درجن اول کی قیمت7روپے اضافے سے 99روپے،سٹابری فی کلوکی قیمت 3روپے اضافے سے227روپے،مالٹا شکری درجن 7روپے اضافے سے 95روپے،چیکو 10روپے اضافے سے 120روپے،مالٹا سادہ درجن 8روپے اضافے سے 63 روپے،کینو درجن اول37روپے اضافے سے 133روپے،انار قندھاری 5 روپے اضافے سے 191روپے،کینو درجن دوئم ایک روپے اضافے سے 56روپے،گنڈھریاں فی کلو2روپے اضافے سے 31روپے اور ایک کلو خربوزہ کی قیمت 6روپے اضافے سے 81روپے ہو گئی۔ پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 197روپے ، زندہ برائلرمرغی 136روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 105روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔