• news

کراچی میں پی ایس پی رہنما میر عتیق تالپور پر فائرنگ

کراچی (آئی این پی)پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی)ہنما میر عتیق تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کی گئی۔میر عتیق نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ درخشاں تھانے کی حدود فیز 6 میں امام بارگاہ کے قریب پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھے کہ کرولا گاڑی نے ان پر فائرنگ کردی جس میں چار مسلح افراد موجود تھے۔ واقعے کی رپورٹ درخشاں تھانے میں درج کرادی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن