• news

نوشکی سے لاپتہ دونوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

نوشکی(آن لائن )نوشکی سے لاپتہ ہونے والے دونوجوان حبیب الرحمن مینگل اور محبوب جمالدینی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2014 کو لاپتہ ہونے والے نوشکی کلی غریب آباد کا رہائشی حبیب الرحمن مینگل ہفتے کے روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ اہلخانہ نے انکے بازیابی کا تصدیق کرلی۔علاوہ ازیں ڈھائی سال قبل لاپتہ ہونے والے کلی جمالدینی کا رہائشی محبوب جمالدینی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے جن کے رہائی سے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن